پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں، اعتزاز احسن نے حکومت گرانے کا حیران کن مشورہ دیدیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ہے اس کے لیے آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے،مریم نواز کے والد اور بھائی بھاگے ہوئے ہیں، مریم اکیلی کافی نہیں،نواز شریف کو لانگ مارچ کے لیے واپس آنا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں جس کا نمبر زیادہ ہوتا ہے قائد حزب اختلاف اس کا حق ہوتا ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سے متعلق پیپلزپارٹی کے ممبر زیادہ ہیں اس لئے پیپلزپارٹی کا اقدام غلط نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں

پیپلزپارٹی کو بی اے پی سے ووٹ نہیں لینا چاہیے تھا، ووٹ لیا تو اسٹیبلشمنٹ کے الزام بھی لگیں گے، ہمیں بی اے پی کے ساتھ (ن)لیگ سے بھی دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ یا دھرنے دینا کوئی آسان کام نہیں، مریم نواز نے جو جلسے کیے ایسے جلسوں پر 10، 15 کروڑ روپے لگتے ہیں، ایسے جلسوں کے لیے پیسے کہاں سے آتے ہیں بڑے معاملات ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی لحاظ سے درست ہے، اپوزیشن کے 54 ممبران ہوگئے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…