جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کی سستے گھروں کی سکیم،محکمہ ہائوسنگ نے 3مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کر لیں

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پنجاب حکومت کی سستے گھروں کی سکیم، محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے 14 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے شہری 12 ہزارکی قسط پر گھر لے سکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق کم آمدن والے افراد کے لیے حکومت پنجاب سستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری جن کی

ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے۔حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہائوسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا، شہری کا کسی بھی اور سرکاری ہائوسنگ سکیم میں کوئی پراپرٹی نہ ہونا لازم ہے، جبکہ ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکائونٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی دستاویزات دینا ہوں گی۔ دوسری جانب بارہ ایکٹر سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار بھی ہاسنگ سکیم میں گھر لینے کے اہل ہونگے، گھر دس سال کے لیے کرائے پربھی نہیں دیا جاسکے گا، شہر میں یہ سکیم رائے ونڈ تحصیل میں بنے گی، سکیم نیا پاکستان ہاسنگ اپارٹمنٹ سے الگ ہوگی، ڈان پیمنٹ کی ادائیگی حکومت پنجاب خود کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…