منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ ریفرنس، آشیانہ ہائوسنگ کیس احتساب عدالت نے شہبازشریف کی سن لی

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت15اپریل جبکہ آشیانہ ہائوسنگ کیس کی سماعت 21اپریل تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی ۔ مسلم لیگ (ن)

کے صد ر شہباز شریف ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔سماعت کے آغاز پر فاضل جج نے پولیس افسر سے شہباز شریف کہاں ہیں۔ جس پر بتایا گیا کہ شہباز شریف جوڈیشل حراست میں ہیںاور کچھ دیر تک آرہے ہیں۔ عدالت نے شہباز شریف کی آمد تک کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی ۔ شہباز شریف کی آمد پر ملزما ن اور گواہوں کی حاضری مکمل کرائی گئی ۔ شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر استدعا کی کہ کورونا وباء شدت اختیار کر چکی ہے لمبی تاریخ دیدیں۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا آپ کون سی تاریخ چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ کم از کم چودہ دن کی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت15اپریل تک ملتوی کر دی ۔علاوہ ازیں آشیانہ ہائوسنگ کیس کی سماعت بھی ہوئی جسے 21اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پارٹی صدر سے اظہا ریکجہتی کے لئے کمرہ عدالت میں آئے جبکہ لیگی کارکنان کی

بہت بڑی تعداد بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لئے عدالت پہنچے اورحق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی جانب سے احتساب عدالت کو آنے والے راستوں کو کنٹینرز ، بیرئیرز اور خار دار تاریں لگا کر بند رکھا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…