جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

جوبائیڈن نے پاکستانی اہم شخصیت کو وفاقی جج نامزد کردیا

datetime 31  مارچ‬‮  2021 |

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی صدرجو بائیڈن نے پاکستانی امریکی زاہد قریشی کو وفاقی جج کے عہدے کے لئے نامزد کردیا ہے۔زاہد قریشی منجھے ہوئے ماہر قانون اورامریکہ میں بسنے والی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے ان10 امریکی ماہرین قانون میں شامل ہیں، جنہیں صدر بائیڈن نے امریکہ کے وفاقی نظام انصاف میں بطور جج نامزد کیا۔وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ

یہ امیدوار امریکہ کے شعبہ قانون میں موجود بہترین ذہن ہیں۔ ان میں سے ہر ایک امریکی آئین کے مطابق غیر جانبدارانہ طور پر انصاف مہیا کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔زاہد قریشی اس وقت ریاست نیو جرسی میںڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور وہ وفاقی عدالت کے بینچ پر فائز ہونے والے پہلی ایشیائی امریکی جج ہیں۔سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری کے بعد زاہد قریشی امریکہ میں فیڈرل جج بننے والے پہلے مسلمان ہوں گے۔زاہد قریشی امریکی قانون اور نظام انصاف میں کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں ریاستی اور وفاقی سطح پر جرائم کے پیچیدہ مقدمے لڑنے اور کارپوریشنوں میں تفتیش کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔انہوں نے اپنے وکالت کے کیرئیر میں حکومتی عملداری کے نفاذ اور قوائدو ضوابط پر پابندی کے معاملے سے متعلق کیسز پر کام کیا ہے۔ ‎



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…