منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران اور چین کی قربت نے امریکہ کو پریشان کر دیا، ، جوبائیڈن کا خدشات کا اظہار

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)چین اور ایران کے مابین دو روز قبل طے پانے والے معاہدے پر اپنے پہلے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے دونوں ملکوں کے مابین برسوں سے بڑھتی ہوئی شراکت داری کے بارے میں خدشات ہیں۔ تاہم امریکی صدر

نے کوئی اضافی تفصیلات نہیں بتائیں جس سے ان کے تحفظات واضح ہوں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں چین اور ایران نے 25 سالہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا اور چین کے تعلقات تیزی سے دشمنی میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے ‘سی این این’ کو بتایا کہ تعلقات کے ایسے پہلو ہیں جو بڑھتی ہوئی دشمنی کا باعث بن رہے ہیں ان میں مسابقتی پہلو بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے شعبے بھی موجود ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے تہران کے دورے کے دوران گذشتہ ہفتے 25 سال کی مدت کے لیے ایران اور چین کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں طے پایا ہے جب امریکا اور چین کے تعلقات میں سخت تناؤ پایاجاتا ہے۔ایرانی خبر رساں اداروں نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے حوالے سے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اب اسٹریٹجک شراکت کی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور چین ایران کے ساتھ جامع طور پر تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات موجودہ صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ وہ مستقل اور تزویراتی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات آزادانہ طور پر طے کرتا ہے۔ ایران ان ملکوں کی طرح نہیں جو فون کال کے ذریعے اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…