جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کیساتھ تصویر میں نظر آنیوالا یہ بچہ کون سا وفاقی وزیر ہے؟

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عہد جوانی میں دیگر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دائرے کے اندر ایک بچہ

موجود ہے جو کہ حماد اظہر ہیں، جی ہاں وزیر خزانہ حماد اظہر بچپن میں بھی عمران خان کے فین اور سپورٹر تھے،اس تصویر کے ساتھ تحریک انصاف سوشل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب عمران خان نے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں وہ ابھی نوجوان ہیں مگر جب وہ ووٹ دینے کے قابل ہوں گے تو عمران خان جیتیں گے۔اب نہ صرف حماد اظہر بلکہ ان جیسے کئی اور لوگ ہیں جو عمران خان کو اپنے بچپن میں ہی ہیرو مانتے تھے اور تب سے ان کی جدوجہد کا حصہ بننے کی لگن لیے ان کے ساتھ ہیں،واضح رہے کہ حماداظہر سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں اور وہ آج سے 10 سال قبل 2011 میں تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے، حماداظہر نے قانون دان ہونے کے ساتھ معیشت پر بھی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ حماداظہر نے 2013 کے الیکشن میں حصہ لیا لیکن 70 ہزار سے زائد ووٹ لینے کے باوجود ہارگئے۔الیکشن 2018 میں حماداظہر لاہور سے مہراشتیاق کو شکست دیکر ایم این اے بنے، حماداظہر مشیر خزانہ سے وزیراقتصادی امور، وزیرصنعت اور اب وزیرخزانہ کے عہدے پر براجمان ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…