اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے تاہم ان کی طبیعت ناساز ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے۔ مریم نوازشریف نے
آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ترجمان (ن )لیگ کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔