بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا ،نہ وہ یہ کہتے ہیں وہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ کام یا رومانوی سین نہ کروں،مانی کیوں اچھے لگے، اداکارہ حرامانی نے دل کی بات بتا دی

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار، میزبان و پروڈیوسر مانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں خواتین کے لباس سے مسئلہ رہا ہے اور وہ اہلیہ اداکارہ حرا کو بولڈ لباس پہننے سے منع کرتے رہے ہیں۔حرا اور مانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد ڈرامے اور شوز

ایک ساتھ کیے ہیں۔اداکارہ حرا اور مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔حال ہی میں دونوں میاں و بیوی ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے شادی، ذاتی زندگی، شوبز اور کیریئر میں اتار چڑھائو پر بات کی۔مانی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی اور شہرت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات ریڈیو جوکی (ار جے) تھے، تب انہیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ جس موضوع کی حمایت میں دوسرے لوگ پروگرام کریں، وہ اسی موضوع کی مخالفت میں پروگرام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کریں۔اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے اور نظر اتے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر دوسرے مرد حضرات کی طرح خود سے محبت نہیں رکھتے لیکن بعض مرد اور اداکار تو لڑکیوں سے زیادہ ٹی وی اسکرین پر خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔حرا کا کہنا تھا کہ خود کو پسند کرنا یا سنوارنا لڑکیوں کا کام ہوتا ہے اور انہیں مانی کی یہی بات اچھی لگتی ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر فدا نہیں

ہوتے۔پروگرام میں دونوں اداکاروں نے بتایا کہ انہیں گھر چلانے اور پیسے کمانے کیلئے دگنی محنت کرنی پڑی اور ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ دونوں کے پاس محض 10 ہزار روپے بچے تھے اور وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا ہوگا؟۔پروگرام میں اداکارہ حرا نے اعتراف کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی وہ

انہیں یہ کہتے ہیں کہ وہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ کام یا رومانوی سین نہ کریں۔مانی نے اعتراف کیا کہ چوں کہ وہ پاکستانی ہیں، اس لیے وہ شروع سے ہی اہلیہ کے لباس پر رائے دیتے رہے ہیں اور اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے منع بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سماجی روایات کو دیکھ کر لباس پہننا چاہیے، ماضی سے لے کر اب تک ان کے اہلیہ کے ساتھ صرف لباس کے معاملے پر ہی جھگڑے ہوتے ہیں اور وہ اہلیہ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…