(ن) لیگ کا یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست پر فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ ، لیگی رہنما پیپلز پارٹی کیخلاف پھٹ پڑے

26  مارچ‬‮  2021

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنمائوں کے اعزاز میںدئیے گئے ناشتے کے بعد ہونے والے لیگی رہنمائوں کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست پر (ن) لیگ کے

شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ لیگی رہنمائوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ پارٹی)کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنا اب مشکل ہوگا ۔پیپلزپارٹی اب سرکاری اپوزیشن بننے جارہی ہے ۔باپ کے سینٹرز کی پیپلزپارٹی کی حمایت سب چیزیں سامنے آگئی ہیں ۔سب کو پتہ باپ جماعت کس کے کہنے پر پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈال رہی ہے ۔مولانا فضل الرحمن کو اب سختی سے کہا جائے گا کہ جب پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا تو پیپلزپارٹی نے ایسا کیوں کیا ،اب پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔اب آنے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سب جماعتوں کے سامنے یہ موقف رکھا جائے گا جو فیصلہ پی ڈی ایم کرے ہم ان کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی نے یہ دھوکہ دیا ہے ۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست پر (ن) لیگ کے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ لیگی رہنمائوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ پارٹی)کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…