بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد میں 2 بھائیوں کے قتل کیس میں پیشرفت، بیوی نے ہی اپنے شوہر اور دیور کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے کیس میں انتہائی اہم پیشرفت، مقتول ثاقب کی بیوہ مدیحہ نے اپنے شوہر اور دیور کو دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک سال سے جاری اس کیس کا سلجھا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل دو بھائیوں کو قتل کیا گیا تھا

جس کا بتایا گیا کہ انہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والے نوجوان ثاقب کی بیوی ہی اس کیس کی مدعیہ تھی، اب اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے دوست احتشام نامی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ان کو قتل کیا اس کے بعد اسے ڈکیتی کا رنگ دیا اور ایک سال سے اس کیس کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، پولیس کے سامنے احتشام نے مانا ہے کہ وہ اس میں ملوث ہے جبکہ لڑکی ابھی بھی انکاری ہے۔ دوسری جانب دو مختلف حادثات میں دوافرادجاں بحق‘ ایک شدید زخمی ہو گئے۔پہلے حادثہ میں چک ڈولہ مستقیم کا رہائشی پولیس کانسٹیبل دیپال پور محمد اخترموٹرسائیکل پر واپس گاؤں جا رہاتھا کہ حجرہ شاہ مقیم کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے جس کے نیتجہ میں پولیس کانسٹیبل دیپال پور محمد اختر شدید زخمیٰ ہو گیا اس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ بعدازاں جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے حادثہ میں چک 9/4-L کے قریب معلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل سوار 17سالہ محمد فریاد جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی 16 سالہ عبدالرحمان شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منقتل کر دیا۔بعدازاں تشویش ناک حالت کے باعث اس کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…