پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پولیس سے بھتہ طلب کرنے والی خاتون صحافی کیخلاف مقدمہ درج

datetime 26  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ+ این این آئی)پولیس سے بھتہ طلب کرنے والی خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس افسران کے مطابق جعلی خاتون صحافی ثانیہ شاہ رخ اعوان پولیس اہلکار شیخ تیمور کی مدعیت میں دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا

کہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کے مطابق مذکورہ خاتون نے فون کرکے دس ہزار روپے بھتہ مانگا۔ جعلی خاتون صحافی نے بھتہ نہ دینے پر تصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں،پولیس اہلکار کو ملزمہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بھتہ نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروا دوں گی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ ثانیہ نے اسے دھمکی دی کہ اس سے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے، ثانیہ نے پولیس اہلکار کو کہا کہ آپس میں مل کرتم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرو۔ثانیہ نے پولیس اہلکار کو دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی تو تم لوگوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتی رہوں گی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے بعد جعلی خاتون صحافی کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر سے فرار ہو گئی، پولیس ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران شہر میں بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے9فروری کوملیرسٹی میں دکاندارکوبھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے

28 فروری کوشہری کی دکان پرفائرنگ کی، گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اورڈکیتی میں گھر سے لوٹا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے ملیر سٹی میں گھروں میں ڈکیتی کا بھی انکشاف کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…