کراچی (نیوزڈیسک) دنیا کی چوتھی بڑی سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے 2015 کے دوران 100ملین سمارٹ فون فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ 2015 کی پہلی سہ ماہی میں ہواوے نے 17.5 ملین سمارٹ فونز فروخت کئے جبکہ رواں سال کیلئے شپمنٹ ٹارگٹ ایک ملین یونٹس مقررکی گئی ہے۔ 2014 میں Huawei کے سمارٹ فونز کی مجموعی شپمنٹ 45 فیصد کے اضافے کے ساتھ 75 ملین یونٹس تک پہنچ گئی تھی۔ہواوے نے 2014 میں 12.2 ملین امریکی ڈالرکا ٹرن اوورحاصل کیا تھا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے ۔اسی عرصہ کے دوران دنیا بھر میں یونٹس کی مارکیٹنگ بھی45 فیصد اضافہ کے ساتھ 75 ملین تک پہنچی تھی۔ہواوے ڈیوائسز پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ فین ہانگ بروسی کا کہنا ہے کہ ہواوے کوکسی دوسری کمپنی سے حسد کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے پاس موبائل کے شعبے میں سب سے زیادہ مارکیٹ کی ترقی کی شرح حاصل کرنے کی صلاحیت موجودہے۔انھوں نے کہا کہ ہم صرف عام مسائل کو ہی حل نہیں کرتے بلکہ بنیادی ڈھانچے کے سامان کے بارے میں بھی سوچتے ہیں اور ہمارے پاس اس صنعت میں پیش کرنے کےلئے بہت کچھ ہے ۔انھوں نے کہا کہ تحقیق، ایجادات اور مارکیٹ سیگم نٹیشن کسی بھی مارکیٹ میں پاﺅں جمانے کےلئے ہمیشہ Huawei کی حکمت عملی رہے ہیں۔
ہواوے نے 2015 میں 100 ملین سمارٹ فونزفروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
قانونی نوٹس کے بعد مذہبی سکالر ناصر مدنی کی مومنہ اقبال سے معافی



















































