رملہ (آن لائن) اسرائیلی انتخابات میں اسلام پسند پارٹی ’کنگ میکر‘ پوزیشن پر آگئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں منگل کے روز ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ابھی باقی ہے تاہم 120 رکنی پارلیمان میں عرب اسلام پسند ’رعام پارٹی‘ کو پانچ سیٹیں ملنے کی توقع ہے اور اس طرح وہ کنگ میکر کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ حکومت سازی کے لیے یہ مسلم پارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم بینجمن
نیتن یاہو کی قیادت والے حکومتی اتحاد کو 52 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جب کہ ان کی حریف اتحاد نے 56 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ رعام پارٹی کے قائد منصور عباس نے ماضی میں دیگر عرب جماعتوں کے موقف کے برعکس اسرائیلی حکومت میں شمولیت کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔ منصور عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کیمپ یا ان کے حریف سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔