جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوستوں کو بیچ رہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کی جانب سے اصفہانی ہینگر کی سیل متعلق اعلان کے ردعمل میں کہا ہے کہ 70 کی دہائی میں تعمیر ہونے والے پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر کی نیلامی کی جا رہی، ادارہ نا صرف پی آئی اے طیاروں کی مرمت کرتا ہے بلکہ دیگر ملکوں کو بھی سہولت فراہم کر

کے حکومت کو کروڑوں روپے کا فائدہ دے رہا،یہ جہازوں کی مرمت کا ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اسینیلام ہونے نہیں دیں گے۔سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا، اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے، ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ادارہ حکومت کو کروڑوں پورے کا منافع دے رہا ہے، اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑیگی۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوست احباب کو بیچ رہی ہے۔ روزولیٹ کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جا رہی۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار اسلام آباد سے کراچی تک ملکی ادارے بیچنے کے اشتہار دے رہی، اپنے من پسند لوگوں کو فائدہ دینے کے لئے ملکی ادروں کی لوٹ سیل لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے بیچ رہی ہے، یہ لوگوں کو نوکریاں دینے آئے تھے، ان ادارے بیچ کر بیروزگاری بڑھا رہے، شیری رحمان نے کہا کہ پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر کی نیلامی نہیں ہونے دینگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…