بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

متنازع تقریر ، جاوید لطیف کی 30 مارچ تک عبوری ضمانت منظور عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد( آن لائن این این آئی) متنازع تقریر سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 30 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی۔عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنمامیاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف دائر کیس میں سیشن کورٹ لاہور میں

عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تھی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتھا نے درخواست پر سماعت کی اور پھر عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جاوید لطیف سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر راناثنااللہ کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس سرفراز ڈوگر کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی ہوئی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔ پیر کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی،دونوں فریقین نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت کی استدعا کردی۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق دو ہفتے کے

بعد کیس سماعت کے لیئے مقرر کیا جائے۔ بعد ازاں فریال تالپور کے خلاف درخواست پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے ایم پی اے فریال تالپور کی نااہلی کے لیئے درخواست دائر کررکھی ہے۔دریں اثنا

احتساب عدالت سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کیخلاف رینٹل پاور کرپشن ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ۔نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،کیس کی مزید سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…