نیب نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیا

21  مارچ‬‮  2021

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلزپارٹی رہنمائوں کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیاہے،ریفرنس میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی،سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو و دیگر کے خلاف ایک اور ریفرنس تیار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق نبیل گبول،

آغا سراج درانی اور نثارکھوڑوکو ریفرنس میں نامزد کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر اختر بلوچ، سابق ایم این اے شاہ جہاں بلوچ اور سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کوبھی نامزدکیاگیاہے۔نیب نے لیاری سے پیپلز پارٹی کے سابق ارکان سندھ اسمبلی ثانیہ ناز بلوچ، جاوید ناگوری اور سلیم ہنگورو کو بھی ریفرنس میں شامل کیاہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ پارٹی کارکنان کو بھرتی کرانے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…