اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس،ملزمان کو 7دفعات کے تحت سزائیں سنائی گئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے ملزمان کو 7دفعات کے تحت سزائیں سنائیں گئیں۔عابد ملہی اور شفقت بگا کو 376/2 ،365اے،392،440،337ایف ون،337ایف 2اوردفعہ 382بی کے تحت سزائیں سنائی گئیں۔قانونی ماہرین کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا اپنی سزا

کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دونوں کے پاس لاہور ہائیکورٹ اور وہاں سے اپیل مسترد ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ تک کیس لے جانے کا آپشن موجود ہے۔سپریم کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کی صورت میں صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور افسوسناک واقعہ 8اور9ستمبر 2020ء کو پیش آیا، واقعہ میں درندوں نے خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے بے آبرو کیا، واقعہ پر متنازعہ بیان دینے پر اس وقت کے سی سی پی او عمر شیخ کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے پس منظر اور درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ ڈیفنس سے رات گئے گوجرانوالہ جانے کے لئے نکلیں اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجر پور ہ کے مقام پر پیٹرول ختم ہو گیا تھا اور وہ مدد کے انتظار میں کھڑی تھیں۔ایف آئی آر کے مطابق درخواست دہندہ کی عزیزہ نے بتایا کہ جب وہ پیٹرول کے انتظار میں کھڑی تھیں تواس دوران دو مسلح اشخاص آئے، انہیں اور ان کے بچوں کو گاڑی کا شیشہ توڑ کر نکال کر ان سے بدسلوکی کی اور ان سے نقدی اور زیور چھین کر فرار ہو گئے۔مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ اس جگہ پہنچے جہاں پر پیٹرول ختم ہونے کی وجہ

سے گاڑی روک گئی تو انہوں نے دیکھا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس پر خون کے دھبے تھے جس کے بعد انہوں نے رشتہ دار خاتون کو کرول کے جنگل کی جانب سے بچوں کے ساتھ آتے دیکھا۔خاتون سے ڈکیتی اور افسوسناک واقعہ کے ملزمان واقعہ کے بعدروپوش ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…