اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا شوگر اسکینڈل سے جڑی اہم شخصیات بارے انتہائی اہم فیصلہ

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر اسکینڈل سے جڑی اہم شخصیات کو طلب کرنے کافیصلہ کر لیا، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پسما) کے چیئرمین سکندرمحمد خان تمام ریکارڈ کے ساتھ نیب میں طلب کرلیے گئے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو تمام متعلقہ اداروں سے ریکارڈ موصول ہوگیا ہے جس کے بعد شوگر اسکینڈل سے منسلک تمام شخصیات کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پسما سکندر محمد خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے، انہیں

25 مارچ کو نیب آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پسما سے 2017-18 اور 19 میں دی جانے والی شوگر سبسڈی کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سکندر محمد خان سے تین سالوں میں شوگر کی پیداوار اور پیداواری لاگت کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر مالکان سے ان ہائوس میٹنگ سے متعلقہ ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے، تین سالوں میں سبسڈی کیلئے حکومت کو دی جانے والی تجاویزی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…