منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

شہزاد اکبر نواز شریف اور شہبازشریف سے حساب لینے کی بجائے جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالوں کا جواب دیں ، ن لیگ نے کھری کھری سنا دیں

datetime 18  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آٹھ ہزار ماہانہ تنخواہ پر نیب میں بھرتی ہونے والا منشی اب اربوں کھربوں کی باتیں کررہا ہے،شہزاد اکبر کو ابھی براڈ شیٹ کیس میں حصہ وصولی کا بھی حساب دینا ہے،شہزاد اکبر نواز شریف اور شہبازشریف سے حساب لینے کی

بجائے جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالوں کا جواب دیں ۔حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ نیب کے منشی شہزاد صاحب آپ نوکری اور چاپلوسی میں ہر حد سے گزر چکے ہیں،روز کاغذ لہراتے ہیں اور عدالتوں میں منہ کی کھاتے ہیں۔شہزاد اکبر لاہور میں بھی ایک سیل بنا کر بیٹھا ہے،جہاں ہر ہفتے بیٹھ کر پلان کرتا ہے کہ مریم نواز کی زبان بندی کیسے کی جائے،نیب کو پریشرائز کرتا ہے۔عمران خان اور شہزاد اکبر نے جتنی لسٹیں بنانی ہیں بنالیں ،ہم سب حکومتی چوروں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں۔یہ شخص پہلے مشرف کا چمچہ خاص تھا اب عمران خان کا چمچہ دوئم بن گیا ہے۔شہزاد اکبر کی حیثیت ایک کلرک سے زیادہ نہیں لیکن بڑ ی سیاسی جماعت کی لیڈرشپ کا میڈیا ٹرائل کرنے ٹی وی پر آجاتا ہے۔شریف فیملی نے اپنی تین نسلوں کا حساب دے دیا۔عمران خان علیمہ خانم کی سلائی مشینوں کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف کے والد 1960میں بھی لاکھ پتی تھے۔عمران خان کے والد معمولی کلرک تھے لیکن عمران خان ہزاروں ایکڑ اراضی اور تین سو کنال کے محل کے مالک کیسے بن گئے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…