ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جو جیل نہیں جا سکتا وہ سیاست میں کیوں ہے؟ مولانا فضل الرحمان کا سیاستدانوں سے سوال

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں ایک ناجائز کی محافظ نہ بنیں، ہم ملک کے وفادار ہیں،ہر ایک کو اپنے دائرے کے اوپر واپس جانا ہوگا،تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں،اگر تحریکوں میں کئی پارٹیاں ہوں تو ساتھ چلانا سیاست کا مشکل ترین

وقت ہوتا ہے،اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم خوش اسلوبی کیساتھ اپنی تحریک کو آگے بڑھائیگا،جے یوآئی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی،ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں ہونے دیں گے،ہم پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جیل نہیں جا سکتا وہ سیاست میں کیوں ہے، یہ بزدلی نہیں، برداشت کا کام ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ میں مورچے بدلتے رہتے ہیں، ہم نئی حکمت عملی کے ساتھ حملہ کرنے کے لئے پیچھے آئے، سب ساتھ چلیں یا کوئی ایک الگ ہو جائے تحریک نہیں رکتی، جمعرات کو یہاں جے یو آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے اپنی تمام زندگی حق کی بالادستی کیلئے وقف کردی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فرقہ واریت کا سامنا ہے،اسلام ایک عالمگیر دین ہے، ہم دین اسلام کے داعی ہیں،تعصب، نفرت اور لسانیت سے ہمیں دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،ہم آئیں کے ساتھ کھڑے ہیں،جو قوتیں سمجھتیں ہیں اس نالائق حکومت کو سہارادیں گے ان کو بھی سوچنا ہوگا،ہم نے اگر سیاست کرنی ہے تو ملک کو سمجھنا ہوگا،ایک ہمارا الیکشن ہم سے چوری کیا گیا،دوسروں کو چور کہنے والے پوری الیکشن چوری کہتے ہیں،پھر دھڑلے سے کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا۔ انہوں

نے کہاکہ ہم ملک کے وفادار ہیں،ہر ایک کو اپنے دائرے کے اوپر واپس جانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ادارہ یہ سمجھے میرے ساتھ اگر وفادار ہے تو پاکستان کے ساتھ وفادار ہیں،ہم اپنے بڑھ کر زیادہ وفادار ہیں،ہمارے ساتھ اختلاف ملک کیلئے کریں،ہم ایک قوم کے تصور کے ساتھ ملک میں رہنا چاہتے ہیں،ہمارے ملک پر ناجائز حکومت

مسلط کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں ثابت کردیا ہے کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،پانچ سال گزر جائیں گے آپ یہی کہتے رہیں گے،اپنی نااہلی تسلیم کرو اور اقتدار چھوڑ دو،طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں ایک ناجائز کی محافظ نہ بنیں۔ انہوں نے کہاکہ جے یوآئی پہلے دن سے جہاں کھڑی تھی آج بھی وہیں کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے قربانیاں اس لئے نہیں دیں کہ پیچھے ہٹ جائیں گے،سیاست میں ہیں تو اقتدار بھی آئے گا اور جیل بھی۔ انہوں نے کہاکہ موجودیت حکمران سیاست کے اصول سے واقف نہیں،جو بین الاقوامی قوتوں کا ایجنٹ بن کر آتا ہے،کسی ایک بات پر تو شرمندہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں،اگر تحریکوں

میں کئی پارٹیاں ہوں تو ان کو ساتھ چلانا سیاست کا مشکل ترین وقت ہوتا ہے،پی ڈی ایم خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی تحریک کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیاست مایوسی کانام نہیں پرامید ہونے اور جرات کا نام ہے،جے یوآئی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی،مورچے جنگ میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں،ایک نئی حکمت کے ساتھ پیچھے آجائیں تو اس میں گناہ نہیں،ہم نے ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھانا ہے،اور حکمرانوں کو سکون کی نیند نہیں

سونے دینا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ایسی حکومتیں لائی جاتی ہیں تاکہ مغرب کا ایجنڈا ادھر بھی لایا جائے،ہماری پارلیمنٹ اور اداروں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے،آج کے حکمران بھی اسی بین الاقوامی ایجنڈے پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ آئین سے اسلامی دفعات ختم کی جائیں تو سن لو جب تک جمعیت ہے اس وقت تک ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں ہونے دیں گے،ہم پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…