اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

حرا مانی نے’ ’حلیمہ سلطان‘‘ کا روپ اختیار کرلیا

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی نیترک سیریز کے شہرہ آفاق کردار ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اختیار کرلیا۔ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے حرا مانی کی فیملی کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے، ایسے میں حرا مانی نے بھی ویسا ہی روپ اختیار کیے ایڈیٹ شدہ تصاویر جاری کی ہیں۔حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام

اسٹوری میں ’حلیمہ سلطان‘ سے ملتی جلتی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ایک اور تصویر میں حلیمہ سلطان کے مخصوص ہرے لباس میں حرا مانی کی ایڈیٹ کی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔پرستاروں کی جانب سے ایڈیٹ کی گئی تصاویر میں حرا مانی کی سیریز سے محبت بیان کی گئی ہے کیونکہ آج کل وہ اور ان کے بچے اس ڈرامے کے حوالے سے ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج کورونا ویکسین لگوا رہی ہوں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو عالمی وبا سے بچا سکوں۔اْنہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد پہلی بار مجھے معمر شہری ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ’جو بھی 60 سال کا شہری ہے اْسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ، ارمینا خان اور ریما خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…