بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 2 ارب کے ڈیفالٹر ، الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت نظر آرہی ہے،نیب دیگر اداروں کا ترجمان بن کر ہمارے مؤقف کی تصدیق کررہا ہے،اب عدالتیں آخری امید بن چکی ہیں،لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا استعفوں کے آپشن پر غور کر رہے ہیں ۔ صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود

مرکز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،اور ان کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے نیب نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے؟ نیب دیگر اداروں کا ترجمان بن کر ہمارے مؤقف کی تصدیق کررہا ہے،اب عدالتیں آخری امید بن چکی ہیں۔انہو ںنے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت نظر آرہی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کو انجینیئرڈ تھا، ہمارے جائز ووٹوں کو کیوں مسترد کیا گیا؟ اور ووٹ مسترد ہونے کا ملبہ بھی عدالتوں پر ڈال دیا گیا ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 2 ارب روپے کے ڈیفالٹر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں دی گئی؟ وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں،اس کے پیچھے دباؤ ہوگا،لالچ یا دھمکیاں ہوں گی، ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے دوران سارے ادارے اندھے ہو چکے تھے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ماضی میں مختلف جماعتوں کے اراکین نیاپنے ووٹ کوغلط استعمال کیا، کسی ایک ممبر کے دغا سے پارٹیوں کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوا کرتیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں لانگ مارچ سے متعلق حتمی حکمت عملی طے ہوگی، پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تولانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی، پی ڈی ایم کرے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…