جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امجد صابری کا بیٹا والد کو کاپی کرنے لگا

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری نے اپنے مرحوم والد کو کاپی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مجّدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مرحوم والد امجد صابری کی ایک

نایاب ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی سحر انگیز آواز میں بالی ووڈ گانا ‘ہم کو تْم سے ہوگیا ہے پیار کریں’ گنگنا رہے ہیں۔امجد صابری کی ویڈیو ختم ہونے کے بعد اْن کے بیٹے مجّدد صابری کی ویڈیو کا آغاز ہوتا ہے جس میں وہ بھی اپنے والد کا اسٹائل اپناتے ہوئے ڈرائیو کررہے ہیں۔ویڈیو میں مجّدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سْریلی آواز میں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ‘دولہے کا سہرا’ گنگنا رہے ہیں۔مجّدد صابری نے یہ خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘اور یہاں میں ابّا کو کاپی کرتے ہوئے۔امجد صابری کے بیٹے کی اس پوسٹ کو مرحوم کے چاہنے والے خوب پسند کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اْن کے بیٹے کی گائیکی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔ امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی تھی۔محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…