ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس پھیلنے کا ایک اور حیران کن طریقہ سامنے آگیا ، برطانوی ماہرین کا انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(یواین پی) برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے جسم کو چھونے والا پانی بھی وبا کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث صورت حال تشویشناک ہوگئی، اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس پھیلنے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے ایک مطالعہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کووڈ دراصل

سارس کوو 2 سے ہی جڑا ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق کرونا وائرس پانی کی وجہ سے بھی پھیل سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کرونا مریض کے جسم کو لگنے والے پانی میں جراثیم گھنٹوں زندہ رہتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت الخلا کے پانی سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ماہرین کے مطابق وائرس انسانی گردوں کو متاثر کرتا ہے اور جب وہ پیشاب کرتا ہے تو وائرس پانی میں شامل ہوجاتا ہے جو 17 روز تک زندہ رہنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرہ شخص جب رفع حاجت کے بعد پانی استعمال کرتا ہے تو یہ بھی وائرس سے آلودہ ہوکر سیوریج میں شامل ہوجاتا ہے۔تحقیقی ٹیم کی سربراہ الیگزینڈرا کا کہنا ہے کہ ‘ہمارے سامنے یہ بات آئی کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص اگر پانی استعمال کرتا ہے تو یہ سب کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے’۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پینے کے پانی کو صاف کرنے کے فوری انتظامات کرنا ہوں گے تاکہ اُس میں شامل وائرس کو فوری طور پر ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پانی استعمال کرنے میں احتیاط کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…