اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کا ملک بھر میں اسلامی سکول بند اورخواتین کے نقاب پر پابندی کا فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آن لائن) سری لنکا نے ملک بھر میں ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا نے برقع پہننے کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے

ملک بھر میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔سری لنکا کے وزیر نے مزید کہا کہ پہلے ملک میں کم ہی خواتین برقع پہنتی تھیں لیکن اب اس رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ ملک میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے جس سے قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔وزیر سارتھ ویراسکیرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے اسکول کھول لے اور جو من کرے پڑھائے۔حال ہی میں سری لنکا میں کورونا سے مرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو جلانے کے حکم نامے کو وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر واپس لیا گیا تھا۔ سری لنکا میں ایسٹر پر چرچ اور ہوٹلوں میں حملے کے بعد مسلمانوں کو سخت پابندیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…