پی ایس ایل ملتوی ہونا ایک غلطی قرار

11  مارچ‬‮  2021

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا ملتوی ہونا بھی ایک غلطی تھی۔ ایک بیان میں عاطف رانا نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور پی ایس ایل کا ملتوی ہونا بھی ایک غلطی تھی تاہم ماضی میں جو ہوا سو ہوا۔دوسری جانب ثمین رانا نے کہاکہ پی سی بی کے ساتھ مل کر بہتر سے بہتر کرنے

کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر پی سی بی نے لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے ۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف ہوگئے۔ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اورڈائریکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی، اس دوران انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر مکمل ہونے اور اس کی ورکنگ کے بارے میں بتایا گیا۔ فاسٹ بولرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو عالمی معیار کا قرار دے دیا ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نوجوان کرکٹرز کو ٹپس بھی دیں۔حارث رؤف نے کہا کہ مجھے لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام نے شناخت دی، پی ڈی پی سے ہی مجھے پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا، اب مزید کھلاڑی بھی اسی پلیٹ فارم سے تیار ہو رہے ہیں اور انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا کریڈٹ جاتا ہے، نئے ٹیلنٹ کو اس سطح پر ایسی سہولیات نہیں مل سکتیں، پاکستان کے مستقبل کے لیے قلندرز ہائی

پرفارمنس سینٹر بہت اچھا ہے یہاں سے نوجوان کرکٹرز لیگز کھیل رہے ہیں اور پھر قومی ٹیم کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ایک خواب تھا کہ نوجوانوں کو سہولیات دیں تاکہ وہ خود کو نکھار کر لاہور قلندرز اور پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلیں اور ملک کا نام روش کریں، یہ خواب اب مکمل ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…