اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

دوران پرواز پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے درمیان دھینگا مشتی، دانت اور بازو تڑوا بیٹھے

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی )چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ گذشتہ ماہ پرواز کے دوران مسافر طیارے میں پائلٹ اور ایک سینیر فلائٹ اٹینڈنٹ کے مابین ہونے والی دھینگا مشتی کی تحقیقات شروع کردیں ۔ اس واقعے میں ہاتھا پائی کرنے والے ہوائی جہاز کے عملے کے دونوں ارکان میں سے ایک کا بازو ٹوٹ گیا جب کہ دوسرے کے دانٹ ٹوٹ گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے کہا کہ اس نے واقعے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔چینی شہری ہوابازی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہوا بازی کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی واقعے سے “قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھگڑا 20 فروری کو ڈونگھائی ایئر لائن کے طیارے میں پرواز کے دوران شروع ہوا۔پائلٹ ٹوائلٹ سے باہر نکلا تو درجہ اول کا ایک مسافر اس کے باہر نکلنے کے انتظار میں کھڑا تھا۔ پائلٹ نے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی ذمہ داری کی انجام دہی میں کوتاہی برتی ہے۔ مسافر کو ٹوائلٹ جانے سے قبل اپنی سیٹ پر انتظار کرنا چاہیے تھا اور یہ کام فلائٹ اٹینڈنٹ کا تھا۔اس پر دونوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں سے وار کیے جس کے نتیجے میں فلائٹ اٹینڈنٹ کا بازو ٹوٹ گیا جب کہ پائلٹ اپنے ایک دانت سے ہاتھ دھو بیھٹا۔یہ طیارہ شنگھائی کے قریب بندرگاہی شہر نانٹونگ چھوڑنے کے بعد اپنی منزل مرکزی شہر ژیان سے تقریبا 50منٹ کے فاصلے پر تھا۔ایک بیان میں ڈونگھائی ایئر لائنز نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفاظتی پروٹوکول کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ دوران سفر آپس میں الجھنے والے دونوں عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…