اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کبوتروں سے خوفزدہ بھارت اب غباروں سے بھی ڈرنے لگا غبارے پر ایسا کیا لکھا تھاجسے دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن ) مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے نامی جہاز نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا۔ جہاز پر ‘پی آئی اے’ لکھا دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا

انکشاف کیا گیا تھا ، تاہم بھارت کا دلچسپ جھوٹ اسی کی جگ ہنسائی کا باعث بن گیا تھا ، عالمی میڈیا پر بھی بھارتی دعویٰ کا مذاق بنایا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بھارت نے اپنا مذاق خود بنوا دیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کٹھوا میں ہیرانگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔مقبوضہ کشمیر پولیس نے غبارے کو تحویل مں لے لیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹویٹس کیے جا رہے ہیں اور بھارت کا خوب مذاق بھی بنایا گیا جب کہ ایک بھارتی صارف نے کہا کہ مذاق سے قطع نظر کیا ہمارے ریڈار نے اسے نہیں دیکھا،اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا اس کے بجائے اسے زمین پر اترنے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ کبوتر آپ کے ڈویڑن بریگیڈز کے ساتھ چھیڑچھاڑ میں مصروف ہیں تب تک ہماری نئی بیلون بٹالین کو ہیلو کہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…