بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا اور یورپ والے نیو ورلڈ آرڈر کو منوانے اور غالب کرنے کے لئے ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/راولپنڈی (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ والے نیو ورلڈ آرڈر کو منوانے اور غالب کرنے کے لئے ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔وہ ہمارے لئے پالیسیاں تیار کرکے امت مسلمہ کو تقسیم کر رہے ہیں۔وہ نصاب تعلیم سے لے کر سارانظام اپنا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے نظام کو غالب کرنے کی مخالفت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے ایک روزہ اجتماع ارکان کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس ضلعی اجتماع میں مرد اور خواتین ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سے قبل نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم ،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عثمان آکاش نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق نے کہا کہ راولپنڈی ضلع سے بڑی توقعات ہیں۔یہاں کے دعوتی اور سیاسی کام کے اثرات آزاد کشمیر سمیت پورے ملک پر اثر انداز ہوتے ہیں۔انقلاب کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔یہ ایک جہد مسلسل ہے۔ آپ کی ہر ادا اور ہر ہر لفظ کا لوگ نوٹس لیتے اور جانچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔الفاظ ان کا ساتھ نہیں دیتے۔تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔زراعت کو تباہ کر دیا ہے، حالانکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ کسان فاقوں پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکامی ، پی ایم ایل ن اور پی پی پی کے بے نقاب ہونے کے بعد اب جماعت اسلامی کا پیغام اور بیانیہ ہی عوامی مسائل کا حل ہے۔ سراج الحق نے کارکنان پر زور دیا کہ رابطہ عوام مہم کو مزید تیز

کیا جائے۔ لوگوں کے ترجمان بنئیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادوں کو بار بار دیکھا ہے۔تمام تجربات سے ہم گزرے ہیں۔جنرل اور بلدیاتی انتخابات میں اپنے نام اور نشان کے ساتھ لڑنا ہے۔ان شا اللہ 28مارچ کو راولپنڈی کے تاریخی میدان لیاقت باغ میں بہت بڑا جلسہ عام ہو گا۔28مارچ کو لیاقت باغ میں آئندہ کا پیغام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ

اور قومی اسمبلی سرمایہ داروں کے کلب بن چکے ہیں۔پہلے مرحلے میں اپنے اکاؤنٹ اور جیبوں کو بھرتے ہیں۔اب عوام کے لئے جماعت اسلامی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔الحمد للہ ہمارے کسی ممبر کو کسی نے آفر تک نہیں کی۔ اب تک وہ کرنسی تیار ہی نہیں ہوئی کہ جس سے جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کو خریدا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…