غلام نبی آزاد کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا

7  مارچ‬‮  2021

جموں (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنا ان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوا اور جموں وکشمیر کانگریس کے کارکنوں نے جموں میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ان کا پتلا جلایا

اور مطالبہ کیا کہ انہیں پارٹی سے نکالا جائے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر کانگریس کے جنرل سیکریٹری شاہنواز چودھری نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی جس میں پارٹی کارکنوں نے غلام نبی آزاد کا پتلا جلایا۔آزاد نے کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی اپنی جڑوں سے جڑے آدمی ہیں اور انہوں نے اپنی اصلیت کو کبھی نہیں چھپایا۔شاہنواز چودھری نے کہاکہ یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ آزاد نے وزیر اعظم کی تعریف کرکے کانگریس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے جس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو تکلیف دی ہے۔ ہم ان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔دریں اثناء جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے سابق رکن غلام نبی آزاد کو نریندر مودی کی تعریف کے 28 فروری کے تبصرے کا جواز پیش کرنا ہوگا۔غلام احمد میر نے کہا کہ آزاد کے تبصروں سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جو دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کی قیمت چکارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…