لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی عمران یعقوب نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور چوہدری پرویز الہی کو انہوں نے کہا ہے کہ اگر ق لیگ ہمارے ساتھ آ جاتی ہے تو ہم آپ
کو پنجاب میں وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں، آپ آ جائیں۔ عمران یعقوب خان نے کہا کہ ہمارے واقفان حال کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے انہیں جواب دے دیا ہے کہ میں ابھی موجودہ حالات میں تحریک انصاف اور عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا۔ آپ ن لیگ کے ساتھ مل کر یہ کام کریں ابھی ہم حکومت کے اتحادی ہیں ابھی ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے، عمران یعقوب نے کہا کہ آصف علی زرداری حکومت کے اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔