پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات میں عامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی، اہم انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی ۔سما نیوز کے مطابق عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے بیلٹ پیپر پر ٹک لگا نا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دینے والی پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے بتا یا ہے کہ

بیلٹ پیپر پر امید وار کے سامنے ہندسے میں ایک لکھنا ہوتا ہے ۔یاد رہے اس سے پہلے شہریار آفریدی بھی ووٹ ڈالتے ہوئے غلطی کر بیٹھے تھے ، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اْدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا ۔ اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان اپنی دفعہ جمہوریت پہ لیکچر اور دوسروں کے ووٹ چوری۔ اپنی دفعہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری اور دوسروں کی دفعہ جمہوریت کو نقصان کا درس دیتے ہیں ۔ عمران خان جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دبائو سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں ۔ آٹا ، چینی ، بجلی گیس دوائی ووٹ چور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اِس لئے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں، مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔ انہوں نے کہا عمران بلوچستان عبدالقادر کو ٹکٹ دینا اور ان کا جیتنا بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…