جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اہم مسئلے کاجواب مل گیا، قصہ ہی ختم

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،انقرہ( (این این آئی )برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اہم بیان میں کہاگیاکہ برطانیہ میں اس وقت دی جانے والی کورونا ویکسین سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہذا شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کا انجکیشن غذائیت کے بغیر ہے جس کو روزے کی حالت میں بھی لینے سے روزہ برقرار رہتا ہے جب کہ ویکسین کا مواد بلڈ سرکولیشن میں شامل نہیں ہوتا لہذا یہ تمام چیزیں انسانی جسم کے ان حصوں میں شامل نہیں جس سے روزے ٹوٹ جائے گا۔اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کی ویکسین پٹھوں کے ذریعے دیا جانے والا انجیکشن ہے جو اس وقت ویکسین دیے جانے کا واحد طریقہ کار ہے اسی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔دوسری جانب چین کی کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 83.5 فیصد تک موثر قرار دیدی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ترکی میں ابتدائی نتائج میں اس ویکسین کو 91.25 فیصد تک موثر قرار دیا گیا تھا۔ٹرائل کے دوران مجموعی طور پر 41 افراد میں کووڈ کی تشخیص

ہوئی جن میں سے 32 پلیسبو گروپ سے تھے۔ٹرائل میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ویکسین کی افادیت کا تعین دوسری خوراک کے استعمال کے 14 دن بعد کم از کم ایک علامت اور مثبت پی سی آر ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ 100 فیصد کیسز میں بیماری کی سنگین شدت اور

ہسپتال میں داخلے کی روک تھام میں کامیاب ثابت ہوئی، جو 6 افراد ہسپتال میں داخل ہوئے وہ سب پلیسبو گروپ کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کوئی خاص مضر اثرات دریافت نہیں ہوئے اور ویسے بھی ترکی میں اسے عام استعمال کیا جارہا ہے اور اب تک کوئی سنگین مضر

اثرات رپورٹ نہیں ہوئے، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔دسمبر میں ویکسین کے ابتدائی نتائج میں 29 کیسز کو رپورٹ کیا گیا تھا اور اس کی افادیت 91.25 فیصد قرار دی گئی تھی۔حتمی ٹرائل ستمبر 2020 کے وسط میں شروع ہوا تھا اور اس میں 10 ہزار 216 افراد شامل

تھے جن میں سے 6648 کو ویکسین فراہم کی گئی۔ٹرائل میں مردوں کی تعداد 58 فیصد اور خواتین کی 42 فیصد تھی اور انہیں ویکسین کی 2 خوراک 14 دنوں کے وقفے میں استعمال کرائی گی تھیں۔ترکی میں ویکسین کی خوراکیں 28 دن کے وقفے سے عام لوگوں کو استعمال کرائی

جارہی ہیں۔دسمبر میں ابتدائی نتائج کے بعد کورونا ویک کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔دنیا کے دیگر حصوں میں اس ویکسین کی افادیت کی شرح مختلف دریافت ہوئی تھی۔برازیلین حکومت کی جانب سے 12 جنوری 2021 کو جاری بیان میں کہا گیا کہ

ساپالو کے بوتانتین انسٹیٹوٹ اور ساپالو حکومت کے مطابق سینوویک کی کووڈ ویکسین کلییکل ٹرائل میں مجموعی طور پر 50.38 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔ٹرائل کے مطابق یہ ویکسین بیماری کی معمولی شدت کے کیسز روکنے میں 78 فیصد اور معتدل و سنگین کیسز کی روک تھام میں

سو فیصد موثر رہی۔انڈونیشیا میں بھی اس ویکسین کے ٹرائل ہوئے تھے اور نتائج میں اسے بیماری کی روک تھام کے لیے 65.3 فیصد موثر قرار دیا گیا تھا۔انڈونیشیا میں 11 جنوری کو اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی اور 13 جنوری کو اسے دینے کا آغاز ہوا۔برازیل، ترکی

اور انڈونیشیا میں ویکسین کی افادیت کی مختلف شرح کے حوالے سے سینوویک کے چیئرمین ین وائی ڈونگ نے کہا کہ برازیل میں ٹرائل کے دوران دریافت ہوا تھا کہ کووڈ 19 کے سنگین کیسز کی روک تھام میں یہ ویکسین سوفیصد تک موثر ہے۔انہوں نے کہا کہ برازیل کے ڈیٹا سے ویکسین کے محفوظ ہونے اور بہترین افادیت ثابت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…