لاہور (این این آئی)گلبرگ لاہور میں تیس سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ لڑکی لاہور کے شوکت علی روڈ پر فیشن ڈیزائنر کے دفتر گئی اور بالائی منزل سے ایک لڑکے کونیچے بلوایا۔ لڑکی نے چند سیکنڈ لڑکے سے بات چیت کی اور پھراچانک اپنے پرس سے پستول نکال کر سر میں گولی مارلی۔پولیس کے
مطابق لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی جب کہ لڑکی کے پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ پر سندس نام تحریر لکھا تھا۔ پولیس نے فیشن ڈیزائنر کے دفتر سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون دوست محمد کے مطابق اس کیس میں خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے۔