اسلام آباد (این این آئی)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ دیدیا۔مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے
ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹاچینی بجلی گیس دوائی چور ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں، عوام کی جیب کاٹنیوالے لٹیرے ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 24گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سْنا رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں فواد صاحب۔