جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینٹ الیکشن سے 2دن پہلے گیلانی نے چال چل دی ‎ حکومت کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی ‎

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی نے حکومتی و اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے تعاون مانگ لیا ۔پیر کے روز یوسف رضا گیلانی نے اراکین اسمبلی کے نام خط تحریری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپر خیریت سے ہیں آج ہم تاریخ کے ایک بہت اہم مرحلے پر کھڑے ہیں اور آج جو فیصلے ہم کریں گے

وہ ہمارے مستقبل کی سمت طے کریں گے ۔ میں نے اس سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔ جہاں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ، وہاں اس اعتماد کے ساتھ جڑی ہوئی بھاری ذمہ داری کا بھی احساس ہے ۔ میں 1985ء سے پارلیمان کا حصہ رہا ہوں اور میرا پچھلی چار دہائیوں کا سفر آپ سب کے سامنے ہے ۔ میں 1993ء میں قومی اسمبلی کا سپیکر بنا تو میں نے حکومتی اور اپوزیشن ممبران میں کوئی تفریق نہیں کی اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے سیاسی مخالف بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ 2008ء میں جب مجھے وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تو تب بھی میں کسی جماعت کا نہیں بلکہ تمام ممبران کا وزیر اعظم رہا اور حزب اختلاف کے ممبران کے لئے وزیر اعظم ہائوس اور دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہے ۔ آج بھی ہمیں اس یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ سیاسی اور نظریاتی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں ۔ آج ہم نے پارلیمان کے تقدس اور وقار کی بحالی کے لئے اکٹھے ہونا ہے ، میں یہ الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا بلکہ اس پارلیمنٹ کی ناموس کے لئے لڑ رہا ہوں ۔جس نے مجھے اور آپ کو عزت بخشی ہے ۔ میرے پر اس پارلیمان کا قرض ہے ، احسان ہے، یہ پارلیمان میرا گھر ہے اور آپ سب میرا خاندان ہیں ۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ 3 مارچ کو میری زندگی ، کردار اور سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کریں گے ، انشاء اﷲ اپنے اور اس پارلیمان کے حق میں فیصلہ کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…