ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اورسنگ میل عبورکرتے ہوئے صوبے میں بجلی کی تقسیم وترسیل کے نظام کی بہتری کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر بنائی گئی خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کوچلانے کے لئے باقاعدہ طورپر لائسنس حاصل کرلیا ہے۔اس سلسلے میں

وفاقی ادارے نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے خیبرپختونخواکو اپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کو چلانے کے لئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سمیت صوبائی مشیر توانائی حمایت اللہ خان،سیکرٹری توانائی محمد زبیر خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان اورچیف ایگزیکٹوخیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈگرڈکمپنی انجینئرمقصودانورکی ذاتی کوششوں سے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹرانسمیشن کمپنی کو چلانے کا باقاعدہ لائسنس جاری ہواہے۔اس حوالے سے اتھارٹی نے نیپراکے18اے سیکشن کے تحت کمپنی کو لائسنس جاری کرنے کی منظوردی ہے جس کے بعد صوبے میں پن بجلی کے منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کوٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گااورپیداہونے والی سستی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کیاجائے گا۔صوبے میں ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔ مزیدبرآں نیپر ااتھارٹی نے کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ40میگاواٹ ضلع لوئیردیر اورلاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ69میگاواٹ ضلع چترال سے پیداہونے والی بجلی کی فروخت کے سلسلے میں ٹیرف مقررکرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…