اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں پہلا روز ہ کس تاریخ کو ہوگا؟ عید کب منائی جائیگی؟پیشگوئی کردی گئی

datetime 27  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصیم یونیورسٹی میں جغرافیائی علوم کے پروفیسر عبدللہ المسند نے کہا ہے کہ رواں برس رمضان کا پہلا روزہ 13اپریل 2021منگل کو ہوگا- شعبان کا مہینہ 30دن کا ہوگا اور اس کی آخری تاریخ پیر 12اپریل ہوگی، 12مئی 2021 کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا

جبکہ عید جمعرات 13 مئی 2021 کو منائی جائے گی۔دوسری جانب مذہبی امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان اور عید ہونے کے عہد کا اعادہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ اب وہ بات نہیں ہوگی کہ ” پٹھان جانے اور رمضان جانے”۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر تقریب میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد، غلام احمد بلور، ڈاکٹر قبلہ ایاز، ملک طارق اعوان بھی موجود تھے۔ تقریب میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مفتی شہاب الدین سے رابطہ ہوا ہے ایک دو ملاقاتوں میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔اس سے پہلے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ رمضان کے حوالے سے آنے والا اجلاس پشاور میں منعقد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چاند کے معاملے پر قومی وحدت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سندھ، پنجاب کے بعد بلوچستان کا بھی دورہ کروں گا۔ رمضان و عید کے معاملے پر شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں، آئندہ محکمہ موسمیات اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…