اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی ہواوں کا ایک کمزورسلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے۔آج بروز بدھ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم (شام/رات )خیبر پختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اسی طرح جمعہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مغر بی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر اور با لا ئی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔رپورٹ کے مطابق بروز ہفتے کے روز ملک کے بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور با لا ئی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز پیر اور منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔