ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن کے 4 رکنی وفد سے خفیہ ملاقات سینئر صحافی نے چوہدری نثار علی خان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ’’ناراض‘‘ رہنما چوہدری نثار علی خان جنہوں نے بظاہر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے اور پچھلے اڑھائی سال سے گوشہ نشین ہو گئے ہیں، ان کا محدود لوگوں سے رابطہ ہے۔ صرف ان کے حلقۂ انتخاب کے چیدہ چیدہ لوگ ان سے رابطے میں ہیں۔ روزنامہ جنگ میں شائع معروف صحافی نوازرضا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ

ملاقاتیوں کی ایک طویل فہرست ان کے پولیٹکل سیکرٹری کے پاس پڑی ہے لیکن وہ کسی سے ملاقات کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو انٹرویو دیتے ہیں۔ ان کی ’’پُر اسرار خاموشی‘‘ افواہوں کو جنم دیتی ہے، اس پر طرفہ تماشا یہ کہ وہ بھی ان افواہوں کی تردید کرنے کی بجائے انجوائے کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے میں ملکی سیاست میں کچھ اہم واقعات پیش آئے جو پاکستان میں سیاسی منظر کی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ جب میاں نواز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر کی وفات پر چوہدری نثار علی خان میاں شہباز شریف سے اظہار تعزیت کے لئے جاتی امرا گئے تو انہوں نے اس کے لئے اس دن کا انتخاب کیا جس روز مریم نواز جنوبی پنجاب کے دورے پر تھیں۔ میاں شہباز شریف سے تعزیت سے قبل خواجہ سعد رفیق نے چوہدری نثار علی خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں کوئی اور مسلم لیگی رہنما مدعو نہیں تھا۔ ظہرانے کے بعد جاتی امرا میں فاتحہ خوانی کے بعد میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد ’’ون آن ون‘‘ ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں ہونے والی گفتگو تو منظر عام پر نہیں آئی تاہم مسلم لیگی ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان لندن میں میاں نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے اظہار تعزیت کریں گے۔ میاں شہباز شریف نے بھی لندن میں پیغام بھجوا دیا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کے فون کا رسپانس دیا جائے، تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ چوہدری نثار علی خان نے میاں نواز شریف کو فون کیا ہے یا نہیں۔ نواز رضا مزید لکھتے ہیں کہ اس ملاقات کے بعد ہی مسلم لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کیلئے گئے جب کہ ایک ذمہ دار مسلم لیگی رہنما نے بتایا کہ میاں شہباز شریف مسلم لیگی رہنمائوں سے چوہدری نثار علی خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے بارے میں استفسار کرتے رہے کہ ان میں سے کون ہمارے لئے بہتر ہوگا؟ اس ملاقات کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات منظر عام پر نہیں آئی جب راقم نے اس ملاقات کے حوالے سے بات کی تو وہ طرہ دے گئے اور کہا کہ ہم تو چوہدری نثار علی خان کے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے تھے۔ظاہر ہے جہاں سیاست دان اکھٹے ہو جائیں تو یقیناً سیاست پر بات ہوتی ہے، چوہدری نثار علی خان نے پچھلے اڑھائی سال سے چپ کا روزہ رکھا ہوا تھا،اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ چپ کا روزہ کب توڑتے ہیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…