ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں1970ء سے اب تک597 بااثر خاندان حکومت پر قابض

datetime 13  جولائی  2015 |

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)پاکستان میں1970ء سے اب تک597 بااثر خاندان حکومت پر قابض چلے آرہے ہیں،ان خاندانوں میں سے379کا تعلق پنجاب سے،110کا سندھ،56کا کے پی کے،45کا بلوچستان جبکہ7کا تعلق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے ہے۔1970ء میں3300قومی،صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کینشستو ں پر597خاندان کے افراد براجمان تھے،1977ء میں یہ شرح37فیصد،1993ء میں50فیصد جبکہ جنوبی پنجاب میں اب یہ شرح64فیصد تک جاپہنچی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب یہ شرح44فیصد،سندھ میں41فیصد،کراچی میں9فیصد،کے پی کے میں28فیصد اور فاٹا میں18فیصد تک جاپہنچی ہے۔1990ء کے نگران وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی کے 11افراد مختلف اسمبلیوں میں رہے۔2008ء میں جتوئی کے4بیٹے ملک کے تینوں قانون سازاداروں میں موجود تھے۔بااثر سیاسی خاندانوں میں لغاری،کھوسہ،خان،سید،بگٹی، مرزا،چوہدری،مزاری،زرداری،مروت،شریف،بھٹو اور دیگر خاندان شامل ہیں،موجودہ وزیراعظم نوازشریف کے خاندان کے کئی افراد حکومت میں ہیں جن میں اسحاق ڈار،حمزہ شہباز،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر اور دیگر شامل ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے خاندان سے چوہدری شجاعت،پرویز الٰہی،مونس الٰہی،شفاعت حسین،لغاری خاندان میں سے فاروق لغاری،اویس لغاری،سمیرا ملک،عائلہ ملک،مینا لغاری،جمال خان لغاری،رفیق حیدر لغاری،محمد خان لغاری،محسن لغاری،یوسف لغاری شامل ہیں،کھر خاندان کے بہت سے لوگ حکومت میں رہے ہیں،زرداری خاندان سے فریال تالپور سمیت کئی لوگ حکومت میں آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…