ابوظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات میں نجی انشورنس کمپنی کی گئی ایک تحقیق میں پاکستانی ڈرائیوروں کو کم سے کم حادثات کرنے والوں کی فہرست میں سب سے کم دیکھنے کے بعد انہیں ‘بہترین’ قرار دیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی
نجی انشورنس کمپنی کے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ پچھلے 12 مہینوں میں صرف 2.5 فی صد پاکستانی ڈرائیوروں نے گاڑیوں کی انشورنس کا دعوی کیا ہے۔ کمپنی نے صارف کی قومیت کے مطابق اعداد و شمار کی جانچ کی تھی۔اسطرح پاکستانی ڈراوئیوروں نے دوسرے ممالک کے ڈرائیورز کو شکست دیدی ہے ، پاکستان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہنے والے لبنان کے ڈرائیورز ہیں جن کا انشورنس کلیم صرف تین اعشاریہ دو فیصد رہا ہے۔ تیسرا ، چوتھا اور پانچواں مقام بالترتیب فلپائن ، شامی اور اردنی باشندوں نے لیا۔کمپنی ترجمان کا کہناہے کیہ یہ جاننا دلچسپ ہے کہ ہمارے صارف کے اعداد و شمار کے مطابق ، انشورنس کے دعوے کرنے کے نقطہ نظر سے 2020 میں پاکستانی ڈرائیور متحدہ عرب امارات میں بہترین تھے۔اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوروں کے ذریعہ انشورنس دعوے بھی 2020 میں کم ہوگئے ہیں۔ جس کی سب سے بڑی وجہ لاک ڈاؤن کو قرار دیا جارہاہے۔