نوشہرہ (آن لائن) پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، لیاقت خٹک کے بیٹے نے والد کی موجودگی میں چچا کو جلسے کا چیلنج دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے اپنے چچا وزیردفاع پرویز خٹک کو اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں جلسے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ جائیں مقابلہ کر لیتے ہیں کون بڑا جلسہ کرتا ہے؟ اور کس کے پاس
ووٹر زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں جوہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا، الیکشن کمیشن جائیں گے جس میں ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے، پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا، جہاں مسلم لیگ ن نے 6000 جعلی ووٹ ڈالے، ہمیں حلقہ میں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔