اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

میرٹ کی کھلے عام دھجیاں بکھیر دی گئیں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار نجی ٹی وی کا ایسا دعویٰ کہ پڑھ کر آپکو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی سٹی 42 نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوکری دینے کیلئے کنگ ایڈورڈ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا اور انہیں براہ راست 19ویں گریڈ میں تعینات کرتے ہوئے دیگر مراعات بھی دی گئیں۔

انہیں کنٹریکٹ پر نہیں بلکہ سیدھا مستقبل بنیادوں پر نوکری پر رکھا گیا لیکن وہ نوکری حاصل کرنے کے فوری بعد ہی پاکستان سے لندن چلی گئیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزدی ڈاکٹر عائشہ کو سب سے پہلے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں یہی شعبہ قائم کرتے ہوئے نوکری پر رکھا گیاتھا لیکن نظر انداز کیے گئے امیدواروں نے شور مچایا تو ان کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا تاہم فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ناکامی کا سامنا ہونے کے بعد یہی منصوبہ کنگ ایڈورڈ میں اپنا یا گیا اور کامیابی کے ساتھ اس کو عملی جامہ پہنچایا گیا ۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی تقریر 12 جنوری کو کی گئی اور اگلے ہی روز وہ لندن چلی گئیں اور اس کیلئے انہیں رخصت پر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔دوسری جانب اس معاملے پر پنجاب حکومت کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…