پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ اپنی ’’ وارداتیں ‘‘زیادہ دیر چھپا نہیں سکے گی ،کچا چٹھا جلد سامنے آئیگا، تہلکہ خیز بات کردی گئی

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ’’ وارداتیں ‘‘زیادہ دیر چھپا نہیں سکے گی اور اس کا کچاچھٹا جلد سامنے آئے گا ، عوام جعلی راجکماری کے کئی روپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیںاب نیا کیا دکھانا باقی رہ گیا ہے ، تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے ضمنی انتخابات میں کسی

طرح کی مداخلت نہیں کی ،جہاں (ن)جیتے وہاں شفافیت اور شکست ہو تو دھاندلی کا واویلا کیا جاتا ہے، عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کو متنازعہ بنانے کیلئے مسلم لیگ(ن) نے پیشگی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے ماڈل ٹائون میں درجنوں لاشیں گراسکتے ہیں ان کے لئے قومی اسمبلی کی نشست کے حصول کیلئے دو لاشیں گراناکوئی معنی نہیں رکھتا۔ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے گھنائونا کھیل کھیلا اور آپ کی وارداتیں زیادہ دیرچھپی نہیں رہیں گی اور سامنے آئیں گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی نظام میںشفافیت لانے کی خواہاں ہے لیکن مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیونکہ دونوںجماعتیں ایسے نظام کی بینیفشری ہیںہیں۔  مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی ’’ وارداتیں ‘‘زیادہ دیر چھپا نہیں سکے گی اور اس کا کچاچھٹا جلد سامنے آئے گا ، عوام جعلی راجکماری کے کئی روپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیںاب نیا کیا دکھانا باقی رہ گیا ہے ، تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے ضمنی انتخابات میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…