بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے ،آصف زرداری کا تہلکہ خیزدعویٰ اتنا پراعتماد ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین بڑوں نے محاذ سنبھال لیا ہے ، سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ امیدوار

سید یوسف رضا گیلانی کو کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین بڑ رہنمانواز شریف ، آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمن نے محاذ سنبھا ل لیا ہے اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود،قمر زمان کائرہ و دیگر سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں اور ملاقات کی ہدایت کی ہے ، ساتھ ہی سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر یوسف ر ضا گیلانی اسلام آبا د سے کامیا ب ہو جاتے ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے، ادھر سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ،رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے رابطہ کیا ہے اور انہیں یہ ہدایت کی ہے وہ ن لیگ کے تمام ایم این ایز کا جلد اجلاس بلا ئیںجبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ایم این ایز کے ووٹ کیلئے مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی متحرک بھی متحر ک ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق

صدر آصف زرداری ،نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان روزانہ کی بنیادپر رابطے ہو رہے ہیں اور گیلانی کی کامیابی کے لئے پیشرفت ہو رہی ہے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، تینوں رہنمائوں کا موقف ہے کہ اگر پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی سیٹ نکالنے میں

کامیاب ہوگئی تو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور اسی وجہ سے تینوں رہنما ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں اور تینوں کا توجہ کا مرکز وفاقی حکومت کی نشست ہے ،یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور آصف زرداری نے دعوی کیا ہے کہ وہ 20 سے25 ایم این اے گیلانی کو ووٹ کاسٹ کریںگے جو ا ن کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…