پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں لیاقت خٹک نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا کھل کر جواب دیدیا

datetime 21  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن )کے امیدوار کی حمایت میں وزارت سے ہاتھ دھونے والے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے اپنے خلاف الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں پرویز خٹک کے بھائی

لیاقت خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حمایت نوشہرہ کے عوام نے کی، میں نے نہیں کی، تحریک انصاف کے ورکرز نے مسلم لیگ ن کی کھل کر حمایت کی۔لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، وزیراعظم سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی، وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ان کو الیکشن نتائج کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا، یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے،میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔ دوسری جانب پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کی کامیابی کا جشن لیاقت خٹک کے عزیز اصغر خٹک کے گھر منایا گیا۔ ذرائع کے مطانق جشن میں سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک اور بیٹے احد خٹک نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…