ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان سے علیحدگی کا حتمی اعلان

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

لندن(این این آئی)جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے اس بات کی تصدیق کی کہ

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی فرائض پر واپس نہیں آئیں گے۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری حالیہ بیان کے مطابق اب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی خاندان کے فرد کی حیثیت سے کبھی واپس نہیں جا سکیں ۔ترجمان کے مطابق بکنگھم پیلس کا کہنا تھا کہ سابق شاہی جوڑے نے ملکہ الزبتھ کو آگاہ کردیا ہے کہ اب وہ کبھی شاہی خاندان کا حصہ نہیں بنیں گے۔شہزادہ ہیری اور میگھن کے حوالے سے بکنگھم پیلیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوڑے کی اعزازی فوجی تقرری اور شاہی سرپرستی 94 سالہ ملکہ کو واپس کردی جائے گی۔اس سے قبل شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی خود مختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔آمدنی کے مناسب ذریعے کیلئے جوڑی نے دسمبر میں پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…