ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں شکار کے ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا اعلان

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے مملکت میں تحفظ ماحولیات کے آرٹیکل 48 کے تحت شاہی فرمان 165 اور کابینہ کے فیصلہ نمبر129 کے مطابق جانوروں کے شکار کے وضع کردہ اصولوں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ

جنگلی حیات بالخصوص معدومیت کے خطرے سے دوچار جانداروں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اندھا دھند اور ظالمانہ شکار کی روک تھام، جانداروں کے شرکار کی حد مقرر کرنے، شکاریوں کو شکار کا شوق پورا کرنے میں انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے اور شکار کے میدان میں سرکایہ ماری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے شکار کے ضوابط کی خلاف ورزی، ممنوعہ جانوروں کو شکار کرنے، ممنوعہ وقت میں شکار کرنے، بغیر لائسنس کے شکار کرنے، شکار کے لیے غیر مجاز طریقوں کے استعمال اور دیگر ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔وزارت ماحولیات کی طرف سے جرمانوں کی جاری کردہ فہرست میں کہا گیا ہے کہ بغیر لائنسنس کے شکار کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ ممنوعہ علاقے میں شکار پر 5 ہزار، ممنوعہ موسم میں شکار پر 5 ہزار، شکار کے دوران لائسنس کا استعمال نہ کرنے پر 10 ہزار ریال اور پرندوں کے گھونسلوں اور انڈوں کو بتاہ کرنے اور ان کی نسلی کشی جیسے اقدامات پر 10 لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اسی طرح عربی ہرن کے شکار پر 90 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سیہ پر 70 ہزار ریال، افریقی بجو کے شکار پر80  ہزار ریال،عرب بھیڑیا اور گیدڑ کے شکار پر 80 ہزار ریال، عربی چیتے پر 4 لاکھ ریال، عسیری فاختہ کے شکار پر ایک لاکھ ریال، ابو منچل کے شکار پر 2 لاکھ ریال، بڑی جسامت اور لمبی دم والی چھپکلی کے شکار پر تین ہزار ریال اور جنگی خرکوش کے شکار پر 18 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…