منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی الیکشن کتنے ووٹوں سے جیت لیا؟شبلی فراز کا تہلکہ خیزدعویٰ

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور ( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں 7000 ووٹوں سے ضمنی الیکشن جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ سے موصول ہونے والے نتائج بتا رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے

ضمنی الیکشن 7000ووٹوں سے جیت لیا ، جب کہ ماضی میں ہماری جماعت اس حلقہ میں 30000 ووٹوں کے فرق سے انتخاب ہار گئی تھی۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے کارکنان کو اشتعال دلایا اور ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دو قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ نے ڈسکہ میں ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر جاکر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کیا۔ہفتہ کے روز ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے انتخابی حلقوں میں افراتفری مچائی۔ پولنگ سٹیشنز کو ن لیگ نے یرغمال بنایااور تصادم کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے انتہا پسندی کے روائتی مزاج کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔ شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پرتشدد کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔

اس واقعہ کے پیچھے ن لیگ کی متشدد سوچ کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر او اور ڈی ایم او نے حکومتی امیدوار کے حمایتیوں کو جرمانے کئے جبکہ اپوزیشن کی جانب جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں۔ن لیگی رہنما پولنگ کے عملے اور سرکاری ملازمین کو دھکیاں دیتے رہے

اور ن لیگی ورکرز نے فائرنگ بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 75کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔پی ٹی آئی کارکنوں نے 45دن کی انتخابی مہم کے دوران غنڈہ عناصر کا جرات سے مقابلہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے دوران جہاں ڈی ایم او اور آر اوز

نے حکومت سے مدد طلب کی وہاں حکومت نے ان کا احسن طریقے سے ساتھ دیا۔ مگربدقسمتی یہ ہے کہ جس نظام کو بدلنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، اس کے راستے میں ن لیگ کی چھتری تلے پلنے والے سانپ رکاوٹ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقہ سے لائے

گئے ڈی ایم او الیکشن کو سبوتاڑ کرتے دکھائی دئیے۔الیکشن کو سبوتاڑ کرنے والے عناصر کے خلاف الیکشن کمیشن متحرک کیوں نظر نہیں آیا؟پی ٹی آئی کے وہ کارکنان جو ن لیگ کی غنڈہ گردی کانشانہ بنے پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔غنڈوں اور ان کے سہولتوں کاروں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…